📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3181

Sunan an-Nasa'i Hadith 3181 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #29 📁 کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل (كتاب الجهاد) ← 🏷️ باب: کمزور آدمی سے مدد چاہنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3181 Sunan an-Nasa'i 3181
کتاب #29: کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل
43: بَابُ : الاِسْتِنْصَارِ بِالضَّعِيفِ
🏷️ باب: کمزور آدمی سے مدد چاہنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْطَاةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الدَّرْدَاءِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ابْغُونِي الضَّعِيفَ، فَإِنَّكُمْ إِنَّمَا تُرْزَقُونَ، وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ".
ابو الدرداء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میرے لیے کمزور کو ڈھونڈو ، کیونکہ تمہیں تمہارے کمزوروں کی دعاؤں کی وجہ سے روزی ملتی ہے ، اور تمہاری مدد کی جاتی ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3181]
💡 وضاحت:
۱؎: اس لیے تم کمزوروں کا خیال رکھو تاکہ تمہیں ان کی دعائیں حاصل ہوتی رہیں، تمہیں روزی ملتی رہے اور اللہ کی طرف سے تمہاری مدد ہوتی رہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجہاد 77 (2594)، سنن الترمذی/الجہاد 24 (1702)، (تحفة الأشراف: 10923)، مسند احمد (5/198) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3181
3179 3180 3181 3182 3183

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3180 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، عَنْ أَبِ...
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہیں خیال ہوا کہ انہیں اپنے سوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر صحابہ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ