📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 314

Sunan an-Nasa'i Hadith 314 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #4 📁 ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا (ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه) ← 🏷️ باب: حضر میں (دوران اقامت) تیمم کا بیان۔
عربی:
اردو:
196: بَابُ : التَّيَمُّمِ فِي الْحَضَرِ
🏷️ باب: حضر میں (دوران اقامت) تیمم کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ خُفَافٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قال: أَجْنَبْتُ وَأَنَا فِي الْإِبِلِ فَلَمْ أَجِدْ مَاءً، فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ تَمَعُّكَ الدَّابَّةِ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا كَانَ يَجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ التَّيَمُّمُ".
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں اونٹ چرا رہا تھا کہ میں جنبی ہو گیا ، اور مجھے پانی نہیں ملا ، تو میں نے جانور کی طرح مٹی میں لوٹ پوٹ لیا ، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کو اس کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارے لیے بس تیمم ہی کافی تھا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 314]
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 10368)، مسند احمد 4/263 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ناجیة“ لین الحدیث ہیں)
سنن النسائي • حدیث #314
312 313 314 315 316

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#313 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَ...
´عبدالرحمٰن بن ابزی سے روایت ہے کہ` ایک شخص عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، اور کہا کہ میں جنبی ہو گیا ہوں اور مجھے پانی ن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ