📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3103

Sunan an-Nasa'i Hadith 3103 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #29 📁 کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل (كتاب الجهاد) ← 🏷️ باب: گھر بیٹھ رہنے والوں پر جہاد کے لیے نکلنے والوں کی فضیلت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3103 Sunan an-Nasa'i 3103
کتاب #29: کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل
4: بَابُ : فَضْلِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ
🏷️ باب: گھر بیٹھ رہنے والوں پر جہاد کے لیے نکلنے والوں کی فضیلت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا قَالَ:" ائْتُونِي بِالْكَتِفِ وَاللَّوْحِ، فَكَتَبَ لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سورة النساء آية 95 وَعَمْرُو بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، خَلْفَهُ، فَقَالَ: هَلْ لِي رُخْصَةٌ فَنَزَلَتْ: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ سورة النساء آية 95".
براء رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( فرمایا : کیا فرمایا ؟ وہ الفاظ راوی کو یاد نہیں رہے لیکن ) وہ کچھ ایسے الفاظ تھے جن کے معنی یہ نکلتے تھے : شانے کی ہڈی ، تختی ( کچھ ) لاؤ ۔ ( جب وہ آ گئی تو اس پر لکھا یا ) چنانچہ ( زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ) لکھا : لا يستوي القاعدون من المؤمنين اور عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے موجود تھے ۔ ( وہ اندھے تھے ۔ اسی مناسبت سے ) انہوں نے کہا : کیا میرے لیے رخصت ہے ؟ ( میں معذور ہوں ، جہاد نہیں کر پاؤں گا ) تب یہ آیت غير أولي الضرر ” ضرر ، نقصان و کمی والے کو یعنی مجبور ، معذور کو چھوڑ کر “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3103]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجہاد 1 (1670)، (تحفة الأشراف: 1859)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد 31 (2831)، وتفسیرسورة النساء 18 (4593)، وفضائل القرآن 4 (4990)، صحیح مسلم/الإمارة 40 (1898)، مسند احمد (4/283، 290، 330)، سنن الدارمی/المناسک والجہاد 28 (2464) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3103
3101 3102 3103 3104 3105

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3101 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْم...
´سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے مروان بن حکم کو بیٹھے دیکھا تو ان کے پاس آ کر بیٹھ گیا ، تو انہوں نے ہم سے ...
#3102 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِي...
´زید بن ثابت رضی الله عنہ نے خبر دی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بول کر لکھایا «لا يستوي القاعدون من الم...
#3104 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْ...
´براء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جب یہ آیت : «‏لا يستوي القاعدون من المؤمنين» اتری تو ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ جو اندھے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ