📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3080

Sunan an-Nasa'i Hadith 3080 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #28 📁 کتاب: حج کے احکام و مناسک (كتاب مناسك الحج) ← 🏷️ باب: جمرہ عقبہ کی رمی کے لیے کنکریوں کی تعداد کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3080 Sunan an-Nasa'i 3080
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
227: بَابُ : عَدَدِ الْحَصَى الَّتِي يُرْمَى بِهَا الْجِمَارُ
🏷️ باب: جمرہ عقبہ کی رمی کے لیے کنکریوں کی تعداد کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ , يَقُولُ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْجِمَارِ؟ فَقَالَ:" مَا أَدْرِي رَمَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسِتٍّ أَوْ بِسَبْعٍ".
ابومجلز کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کنکریوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا : مجھے معلوم نہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ کنکریاں ماریں یا سات ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3080]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 78 (1977)، (تحفة الأشراف: 6541)، مسند احمد (1/372) (صحیح) (حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن اگلی حدیث میں سات کنکریاں مارنے کا بیان ہے، اس لیے اس میں موجود شک چھ یا سات کنکری کی بات غریب اور خود ابن عباس اور دوسروں کی احادیث کے خلاف ہے)
سنن النسائي • حدیث #3080
3078 3079 3080 3081 3082

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3078 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، قَالَ: حَدَّثَ...
´ابو جعفر محمد بن علی بن حسین باقر کہتے ہیں کہ` ہم جابر بن عبداللہ کے پاس گئے تو میں نے ان سے کہا : آپ ہمیں نبی اکرم صلی...
#3079 أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ اب...
´سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج میں لوٹے ۔ تو ہم میں سے کوئی کہتا تھا : ہم نے س...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ