سنن النسائي حدیث نمبر: 2539
Sunan an-Nasa'i 2539
کتاب #27: کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
56: بَابُ : صَدَقَةِ الْعَبْدِ
باب: غلام کے صدقہ کا بیان۔
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ"، قِيلَ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَجِدْهَا , قَالَ: " يَعْتَمِلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ، وَيَتَصَدَّقُ" , قِيلَ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَفْعَلْ , قَالَ: " يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ" , قِيلَ: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ , قَالَ: " يَأْمُرُ بِالْخَيْرِ" , قِيلَ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَفْعَلْ , قَالَ: " يُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ".
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر مسلمان پر صدقہ ہے “ ، عرض کیا گیا : اگر کسی کو ایسی چیز نہ ہو جسے صدقہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” اپنے ہاتھوں سے کام کرے اور اپنی ذات کو فائدہ پہنچائے ، اور صدقہ کرے “ ، کہا گیا : اگر ایسا بھی نہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” محتاج و پریشان حال کی مدد کرے “ ، کہا گیا : اگر ایسا بھی نہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” بھلائی اور نیک باتوں کا حکم کرے “ ، کہا گیا : اگر یہ بھی نہ کر سکے ؟ آپ نے فرمایا : ” برائیوں سے باز رہے “ ، یہ بھی ایک صدقہ ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2539]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الزکاة30 (1445)، الأدب33 (6022)، صحیح مسلم/الزکاة16 (1008)، (تحفة الأشراف: 9087)، مسند احمد (4/395، 411)، سنن الدارمی/الرقاق 34 (2750) (صحیح)