📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل (كتاب الصيام) 🏷️ باب: باب: مہینہ میں دو دن روزہ رکھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2436 Sunan an-Nasa'i 2436
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
85: بَابُ : صَوْمِ يَوْمَيْنِ مِنَ الشَّهْرِ
باب: مہینہ میں دو دن روزہ رکھنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ , عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّوْمِ , فَقَالَ: " صُمْ يَوْمًا مِنْ كُلِّ شَهْرٍ وَاسْتَزَادَهُ" , قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَجِدُنِي قَوِيًّا، فَزَادَهُ , قَالَ: " صُمْ يَوْمَيْنِ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ"، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُنِي قَوِيًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي أَجِدُنِي قَوِيًّا، إِنِّي أَجِدُنِي قَوِيًّا"، فَمَا كَادَ أَنْ يَزِيدَهُ فَلَمَّا أَلَحَّ عَلَيْهِ , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ".
ابوعقرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے بارے پوچھا ، تو آپ نے فرمایا : ” مہینہ میں ایک دن رکھ لیا کرو “ ، انہوں نے مزید کی درخواست کی اور کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، میں اپنے آپ کو طاقتور پاتا ہوں ، تو آپ نے اس میں اضافہ فرما دیا ، فرمایا : ” ہر مہینہ دو دن رکھ لیا کرو “ ، تو انہوں نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں اپنے آپ کو طاقتور پاتا ہوں ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( میری بات ) ” میں اپنے کو طاقتور پاتا ہوں ، میں اپنے کو طاقتور پاتا ہوں “ دہرائی ، آپ اضافہ کرنے والے نہ تھے ، مگر جب انہوں نے اصرار کیا تو آپ نے فرمایا : ” ہر مہینہ تین دن رکھ لیا کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2436]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #2436
2434 2435 2436 2437 2438

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2435 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَيْفُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ مِنْ خِيَارِ الْخَل...
ابوعقرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے رکھنے کے بارے پوچھا ، ت...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ