📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2278

Sunan an-Nasa'i Hadith 2278 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #26 📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل (كتاب الصيام) ← 🏷️ باب: اس حدیث میں معاویہ بن سلام اور علی بن المبارک کے یحییٰ بن ابی کثیر پر اختلاف کا ذکر۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2278 Sunan an-Nasa'i 2278
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
51: بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلاَّمٍ وَعَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
🏷️ باب: اس حدیث میں معاویہ بن سلام اور علی بن المبارک کے یحییٰ بن ابی کثیر پر اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ هَذَا الْحَدِيثَ، ثُمّ قَالَ: هَلْ لَكَ فِي صَاحِبِ الْحَدِيثِ , فَدَلَّنِي عَلَيْهِ فَلَقِيتُهُ , فَقَالَ: حَدَّثَنِي قَرِيبٌ لِي , يُقَالُ لَهُ: أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلٍ كَانَتْ لِي أُخِذَتْ فَوَافَقْتُهُ وَهُوَ يَأْكُلُ فَدَعَانِي إِلَى طَعَامِهِ , فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ:" ادْنُ أُخْبِرْكَ عَنْ ذَلِكَ إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ".
ایوب کہتے ہیں کہ مجھ سے ابوقلابہ نے یہ حدیث بیان کی ، پھر مجھ سے کہا : کیا آپ اس حدیث کے بیان کرنے والے سے ملنا چاہیں گے ؟ پھر انہوں نے ان کی طرف میری رہنمائی کی ، تو میں جا کر ان سے ملا ، انہوں نے کہا : مجھ سے میرے ایک رشتہ دار نے جنہیں انس بن مالک کہا جاتا ہے نے بیان کیا کہ میں اپنے اونٹوں کے سلسلے میں جو پکڑ لیے گئے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میں پہنچا تو آپ کھانا کھا رہے تھے ، تو آپ نے مجھے اپنے کھانے میں شریک ہونے کے لیے بلایا ۔ میں نے عرض کیا : میں روزے سے ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قریب آؤ میں تمہیں اس کے متعلق بتاتا ہوں ، ( سنو ) اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ ، اور آدھی نماز کی چھوٹ دی ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2278]
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف، وانظر حدیث رقم: 2276، 2277 (حسن)
سنن النسائي • حدیث #2278
2276 2277 2278 2279 2280

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2274 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: ح...
´ابوامیہ ضمری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` وہ سفر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور وہ روزے سے تھے ، تو رسول ا...
#2275 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَ...
´ابوامیہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سفر سے آئے ، آگے راوی نے پوری روایت اسی طرح ذک...
#2276 أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ التَّلِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَ...
´انس ( قشیری ) رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے مسافر سے آدھی نماز...
#2277 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ...
´ایوب قبیلہ قشیر کے ایک شیخ سے ، اور وہ قشیری اپنے چچا ۱؎ سے روایت کرتے ہیں ، ( ایوب کہتے ہیں ) ہم سے حدیث بیان کی گئی ،...
#2279 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَ...
´ایک صحابی کہتے ہیں :` میں ایک ضرورت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا اتفاق کی بات آپ اس وقت دوپہر کا کھانا ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ