📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2277

Sunan an-Nasa'i Hadith 2277 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #26 📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل (كتاب الصيام) ← 🏷️ باب: اس حدیث میں معاویہ بن سلام اور علی بن المبارک کے یحییٰ بن ابی کثیر پر اختلاف کا ذکر۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2277 Sunan an-Nasa'i 2277
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
51: بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلاَّمٍ وَعَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
🏷️ باب: اس حدیث میں معاویہ بن سلام اور علی بن المبارک کے یحییٰ بن ابی کثیر پر اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ قُشَيْرٍ، عَنْ عَمِّهِ حَدَّثَنَا، ثُمَّ أَلْفَيْنَاهُ فِي إِبِلٍ لَهُ , فَقَالَ لَهُ أَبُو قِلَابَةَ حَدِّثْهُ , فَقَالَ الشَّيْخُ: حَدَّثَنِي عَمِّي، أَنَّهُ ذَهَبَ فِي إِبِلٍ لَهُ فَانْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَأْكُلُ، أَوْ قَالَ: يَطْعَمُ , فَقَالَ:" ادْنُ فَكُلْ"، أَوْ قَالَ:" ادْنُ فَاطْعَمْ" , فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلَاةِ وَالصِّيَامَ وَعَنِ الْحَامِلِ وَالْمُرْضِعِ".
ایوب قبیلہ قشیر کے ایک شیخ سے ، اور وہ قشیری اپنے چچا ۱؎ سے روایت کرتے ہیں ، ( ایوب کہتے ہیں ) ہم سے حدیث بیان کی گئی ، پھر ہم نے انہیں ( شیخ قشیری کو ) ان کے اونٹوں میں پایا ، تو ان سے ابوقلابہ نے کہا : آپ ان سے ( ایوب سے ) حدیث بیان کیجئے تو ( قشیری ) شیخ نے کہا : مجھ سے میرے چچا نے بیان کیا کہ وہ اپنے اونٹوں میں گئے ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے ، آپ کھانا کھا رہے تھے ( راوی کو شک ہے یا ٔکل کہا یا یطعم کہا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قریب آؤ اور کھانا کھاؤ “ ( راوی کو شک ہے ادن فکل کہا یا ادن فاطعم کہا ) تو میں نے کہا : مںَ صائم ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے مسافر کو آدھی نماز اور روزے کی چھوٹ دے دی ہے ، اور حاملہ عورت اور دودھ پلانے والی عورت کو بھی “ ۲؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2277]
💡 وضاحت:
۱؎: ان کا نام انس بن مالک قشیری ہے۔ ۲؎: حاملہ اور مرضعہ کو روزے کی چھوٹ دی ہے، نہ کہ آدھی نماز کی، جیسا کہ متبادر ہو رہا ہے، ترمذی کی عبارت واضح ہے ”مسافر کو روزہ اور آدھی نماز کی چھوٹ دی ہے، اور حاملہ و مرضعہ کو روزے کی“۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر رقم2276 (حسن) (متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت حسن ہے، ورنہ اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)
سنن النسائي • حدیث #2277
2275 2276 2277 2278 2279

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2274 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: ح...
´ابوامیہ ضمری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` وہ سفر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور وہ روزے سے تھے ، تو رسول ا...
#2275 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَ...
´ابوامیہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سفر سے آئے ، آگے راوی نے پوری روایت اسی طرح ذک...
#2276 أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ التَّلِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَ...
´انس ( قشیری ) رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے مسافر سے آدھی نماز...
#2278 أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ...
´ایوب کہتے ہیں کہ` مجھ سے ابوقلابہ نے یہ حدیث بیان کی ، پھر مجھ سے کہا : کیا آپ اس حدیث کے بیان کرنے والے سے ملنا چاہیں ...
#2279 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَ...
´ایک صحابی کہتے ہیں :` میں ایک ضرورت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا اتفاق کی بات آپ اس وقت دوپہر کا کھانا ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ