سنن النسائي حدیث نمبر: 211
Sunan an-Nasa'i 211
کتاب #4: ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا
135: بَابُ : ذِكْرِ الأَقْرَاءِ
باب: قرء کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ سَبْعَ سِنِينَ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَتْرُكَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا وَحَيْضَتِهَا وَتَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ"، فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا ، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ حیض کا خون نہیں ہے ، یہ تو ایک رگ ( کا خون ) ہے “ ، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے حیض کے ( دنوں کے ) برابر نماز ترک کر دیں ، پھر غسل کریں ، اور نماز پڑھیں ، تو وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 211]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
انظر الأرقام: 203، 207، (تحفة الأشراف: 17922) (صحیح)