📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1985

Sunan an-Nasa'i Hadith 1985 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: جنازے کی دعا کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1985 Sunan an-Nasa'i 1985
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
77: بَابُ : الدُّعَاءِ
🏷️ باب: جنازے کی دعا کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قال: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، قال: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَاعْفُ عَنْهُ , وَعَافِهِ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ , وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ , وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ , وَقِهِ عَذَابَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ" , قَالَ عَوْفٌ: فَتَمَنَّيْتُ أَنْ لَوْ كُنْتُ الْمَيِّتَ لِدُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِذَلِكَ الْمَيِّتِ.
عوف بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ ایک جنازے کی نماز میں کہہ رہے تھے : اللہم اغفر له وارحمه واعف عنه وعافه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بماء وثلج وبرد ونقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس وأبدله دارا خيرا من داره وأهلا خيرا من أهله وزوجا خيرا من زوجه وقه عذاب القبر وعذاب النار ” اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما ، اس پر رحم کر ، اسے معاف کر دے ، اسے عافیت دے ، اس کی ( بہترین ) مہمان نوازی فرما ، اس کی ( قبر ) کشادہ کر دے ، اسے پانی برف اور اولے سے دھو دے ، اسے گناہوں سے اس طرح صاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے ، اس کو بدلے میں اس کے گھر سے اچھا گھر ، اس کے گھر والوں سے بہتر گھر والے ، اور اس کی بیوی سے اچھی بیوی عطا کر ، اور اسے عذاب قبر اور عذاب جہنم سے بچا “ ۔ عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس میت کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا ( سن کر ) میں نے آرزو کی : کاش ! اس کی جگہ میں ہوتا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1985]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 62 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1985
1983 1984 1985 1986 1987

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1986 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قال: حَدَّثَنَا مَعْنٌ ، قال: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ...
´عوف بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک میت پر صلاۃ پڑھتے سنا ، تو میں نے سنا ...
#1987 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ...
´عبید بن خالد سلمی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کے درمیان بھائی چارہ کرایا ، ا...
#1988 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ ، قال: حَدَّ...
´ابوابراہیم انصاری اشہلی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ` انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میت پر نماز جنازہ میں ک...
#1989 أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ أَيُّوبَ ، قال: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ ابْنُ سَعْدٍ ، قال: حَدّ...
´طلحہ بن عبداللہ بن عوف کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے جنازہ کی نماز پڑھی ، تو انہوں نے سورۃ فاتحہ...
#1990 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَ...
´طلحہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے ایک جنازے کی نماز پڑھی ، تو میں نے انہیں سورۃ فاتح...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ