📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1983

Sunan an-Nasa'i Hadith 1983 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: نماز جنازہ میں تکبیروں کی تعداد کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1983 Sunan an-Nasa'i 1983
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
76: بَابُ : عَدَدِ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ
🏷️ باب: نماز جنازہ میں تکبیروں کی تعداد کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، قال: مَرِضَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ شَيْءٍ عِيَادَةً لِلْمَرِيضِ , فَقَالَ:" إِذَا مَاتَتْ فَآذِنُونِي" فَمَاتَتْ لَيْلًا , فَدَفَنُوهَا وَلَمْ يُعْلِمُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهَا , فَقَالُوا: كَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَتَى قَبْرَهَا" فَصَلَّى عَلَيْهَا وَكَبَّرَ أَرْبَعًا".
ابوامامہ بن سہل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ عوالی والوں ۱؎ میں سے ایک عورت بیمار ہوئی ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار کی بیمار پرسی سب سے زیادہ کرتے تھے ، تو آپ نے فرمایا : ” جب یہ مر جائے تو مجھے خبر کرنا “ تو وہ رات میں مر گئی ، اور لوگوں نے اسے دفنا دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر نہیں کیا ، جب آپ نے صبح کی تو اس کے بارے میں پوچھا ، تو لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! ہم نے آپ کو بیدار کرنا مناسب نہیں سمجھا ، آپ اس کی قبر پر آئے ، اور اس پر نماز جنازہ پڑھی اور ( اس میں ) چار تکبیریں کہیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1983]
💡 وضاحت:
۱؎: عوالی مدینہ سے جنوب میں بلندی پر واقع ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1908 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1983
1981 1982 1983 1984 1985

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1982 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نجاشی کی موت کی خبر دی ، اور آپ ان کے سا...
#1984 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال: حَدَّثَ...
´ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ` زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ایک میت کی نماز جنازہ پڑھائی تو ( اس میں ) پانچ تکبیریں کہیں ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ