سنن النسائي حدیث نمبر: 1972
Sunan an-Nasa'i 1972
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
72: بَابُ : الصُّفُوفِ عَلَى الْجَنَازَةِ
باب: جنازہ پر صف بندی کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ" , فَقَامَ فَصَفَّ بِنَا كَمَا يُصَفُّ عَلَى الْجَنَازَةِ وَصَلَّى عَلَيْهِ.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارے بھائی نجاشی کی موت ہو گئی ہے ، تو تم لوگ اٹھو اور ان کی نماز جنازہ پڑھو “ ، ( پھر ) آپ نے ہماری صف بندی کی جیسے جنازہ پر صف بندی کی جاتی ہے ، اور ان کی نماز جنازہ پڑھی ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1972]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الجنائز 53 (1317)، 54 (1320)، 64 (1334)، ومناقب الأنصار 38 (3877)، صحیح مسلم/الجنائز 22 (952)، (تحفة الأشراف: 2450)، مسند احمد 3/295، 319، 369، 400 (صحیح)