📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1895

Sunan an-Nasa'i Hadith 1895 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: میت کے بدن پر کپڑا لپیٹنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1895 Sunan an-Nasa'i 1895
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
36: بَابُ : الإِشْعَارِ
🏷️ باب: میت کے بدن پر کپڑا لپیٹنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ النَّسَائِيُّ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: تُوُفِّيَ إِحْدَى بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكِ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكِ وَاغْسِلْنَهَا بِالسِّدْرِ وَالْمَاءِ , وَاجْعَلْنَ فِي آخِرِ ذَلِكِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي قَالَتْ: فَآذَنَّاهُ فَأَلْقَى إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ".
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی کی موت ہو گئی تو آپ نے فرمایا : ” انہیں تین یا پانچ بار غسل دو ، یا اس سے زیادہ اگر ضرورت سمجھو ، اور انہیں بیر ( کے پتوں ) اور پانی سے غسل دو ، اور کچھ کافور ملا لو ، اور جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے خبر کرو “ ، وہ کہتی ہیں : میں نے آپ کو خبر کیا ، تو آپ نے ہماری طرف اپنی لنگی پھینکی اور فرمایا : ” اسے ( ان کے جسم سے ) لپیٹ دو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1895]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 12 (1257)، (تحفة الأشراف: 18104) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1895
1893 1894 1895 1896 1897

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1894 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، قال: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قال: أَخْبَرَنِي...
´محمد بن سیرین کہتے ہیں` ام عطیہ رضی اللہ عنہا ایک انصاری عورت تھیں ، وہ ( بصرہ ) آئیں ، اپنے بیٹے سے جلد ملنا چاہ رہی ت...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ