📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 186

Sunan an-Nasa'i Hadith 186 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #3 📁 ابواب: وضو کا طریقہ (صفة الوضوء) ← 🏷️ باب: ستو کھا کر کلی کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 186 Sunan an-Nasa'i 186
کتاب #3: ابواب: وضو کا طریقہ
124: بَابُ : الْمَضْمَضَةِ مِنَ السَّوِيقِ
🏷️ باب: ستو کھا کر کلی کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، قال: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ مَوْلَى بَنِي حَارِثَةَ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالصَّهْبَاءِ وَهِيَ مِنْ أَدْنَى خَيْبَرَ" صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ دَعَا بِالْأَزْوَادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ، فَأَمَرَ بِهِ فَثُرِّيَ فَأَكَلَ وَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْمَغْرِبِ فَتَمَضْمَضَ وَتَمَضْمَضْنَا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ خیبر کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ، یہاں تک کہ جب لوگ مقام صہبا ( جو خیبر سے قریب ہے ) میں پہنچے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عصر ادا کی ، پھر توشوں کو طلب کیا ، تو صرف ستو لایا گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ، تو اسے گھولا گیا ، آپ نے کھایا اور ہم نے بھی کھایا ، پھر آپ مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے ، آپ نے کلی کی اور ہم نے ( بھی ) کلی کی ، پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 186]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 51 (209)، 54 (215)، الجھاد 123 (2981)، المغازي 38 (4195)، الأطعمة 7 (5384)، 9 (5390)، 51 (5455)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 66 (492)، (تحفة الأشراف: 4813)، موطا امام مالک/فیہ 5 (20)، مسند احمد 3/462، 488 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #186
184 185 186 187 188

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#82 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ ابْنِ عَ...
´مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ آپ نے میری پیٹھ پر ایک چھڑی ل...
#83 أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ ال...
´ابواوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے ( اپنی ہتھیلیوں پر ) تین بار پانی ٹ...
#84 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ الزُّهْرِي...
´حمران بن ابان کہتے ہیں کہ` میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ نے وضو کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں پر تین دفعہ پا...
#85 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، قال: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ هُوَ ابْنُ سَعِيدِ...
´حمران سے روایت ہے کہ` انہوں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا ، اور اسے برتن سے اپنے دونوں...
#86 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اپنے ناک ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ