📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: سفر میں قصر نماز کے احکام و مسائل (كتاب تقصير الصلاة فى السفر) 🏷️ باب: باب: سفر میں سنت (نفل) نہ پڑھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1459 Sunan an-Nasa'i 1459
کتاب #19: کتاب: سفر میں قصر نماز کے احکام و مسائل
5: بَابُ : تَرْكِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں سنت (نفل) نہ پڑھنے کا بیان۔
أَخْبَرَنِي نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، قال: حَدَّثَنِي أَبِي، قال: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي سَفَرٍ فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى طِنْفِسَةٍ لَهُ، فَرَأَى قَوْمًا يُسَبِّحُونَ , قَالَ: مَا يَصْنَعُ هَؤُلَاءِ؟ قُلْتُ: يُسَبِّحُونَ , قَالَ: لَوْ كُنْتُ مُصَلِّيًا قَبْلَهَا أَوْ بَعْدَهَا لَأَتْمَمْتُهَا، صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ: " لَا يَزِيدُ فِي السَّفَرِ عَلَى الرَّكْعَتَيْنِ , وَأَبَا بَكْرٍ حَتَّى قُبِضَ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ كَذَلِكَ".
حفص بن عاصم کہتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہم کے ساتھ ایک سفر میں تھا تو انہوں نے ظہر اور عصر کی نمازیں دو دو رکعت پڑھیں ، پھر اپنے خیمے کی طرف لوٹنے لگے ، تو لوگوں کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں ، تو انہوں نے پوچھا : یہ لوگ ( اب ) کیا کر رہے ہیں ؟ میں نے کہا : یہ لوگ سنت پڑھ رہے ہیں ، تو انہوں نے کہا : اگر میں اس سے پہلے یا بعد میں کوئی نماز پڑھنے والا ہوتا تو میں فرض ہی کو پورا کرتا ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ، آپ سفر میں دو رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے ، ابوبکر کے ساتھ رہا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا ، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے ساتھ بھی رہا یہ سب لوگ اسی طرح کرتے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1459]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تقصیر ال صلاة 11 (1101، 1102)، صحیح مسلم/المسافرین 1 (689)، سنن ابی داود/الصلاة 276 (1223)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 274 (الجمعة 39) (544)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 75 (1071)، (تحفة الأشراف: 6693)، مسند احمد 2/24، 56 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1459
1457 1458 1459 1460 1461

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1458 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قال: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ ز...
وبرہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہم سفر میں دو رکعت پر اضافہ نہیں کرتے تھے ، نہ تو ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ