📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 143

Sunan an-Nasa'i Hadith 143 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #3 📁 ابواب: وضو کا طریقہ (صفة الوضوء) ← 🏷️ باب: کامل وضو کی فضیلت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 143 Sunan an-Nasa'i 143
کتاب #3: ابواب: وضو کا طریقہ
107: بَابُ : الْفَضْلِ فِي ذَلِكَ
🏷️ باب: کامل وضو کی فضیلت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ: إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تم لوگوں کو ایسی چیز نہ بتاؤں جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹاتا اور درجات بلند کرتا ہے ، وہ ہے : ناگواری کے باوجود کامل وضو کرنا ، زیادہ قدم چل کر مسجد جانا ، اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا ، یہی رباط ہے یہی رباط ہے یہی رباط ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 143]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اللہ تعالیٰ کے فرمان: يا أيها الذين آمنوا اصبروا وصابروا ورابطوا (آل عمران: 200) میں جس کا حکم دیا گیا ہے اس سے یہی مراد ہے، بلکہ اس سے نفس اور بدن کو طاعات سے مربوط کرنا ہے، یا اس سے مراد افضل عمل ہے، یعنی یہ اعمال جہاد کی طرح ہیں جن کے ذریعہ انسان اپنے سب سے بڑے دشمن شیطان کو زیر کرتا ہے، اس وجہ سے اسے رباط کہا گیا ہے جس کے معنی سرحد کی حفاظت و نگہبانی کے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطہارة 14 (251)، سنن الترمذی/فیہ 39 (51)، (تحفة الأشراف: 14087)، موطا امام مالک/ السفر 18 (55)، مسند احمد 2/277، 303 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #143
141 142 143 144 145

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#82 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ ابْنِ عَ...
´مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ آپ نے میری پیٹھ پر ایک چھڑی ل...
#83 أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ ال...
´ابواوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے ( اپنی ہتھیلیوں پر ) تین بار پانی ٹ...
#84 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ الزُّهْرِي...
´حمران بن ابان کہتے ہیں کہ` میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ نے وضو کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں پر تین دفعہ پا...
#85 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، قال: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ هُوَ ابْنُ سَعِيدِ...
´حمران سے روایت ہے کہ` انہوں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا ، اور اسے برتن سے اپنے دونوں...
#86 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اپنے ناک ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ