📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1281

Sunan an-Nasa'i Hadith 1281 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #17 📁 کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل (كتاب السهو) ← 🏷️ باب: تشہد کی ایک اور قسم کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1281 Sunan an-Nasa'i 1281
کتاب #17: کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل
44: بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ مِنَ التَّشَهُّدِ
🏷️ باب: تشہد کی ایک اور قسم کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ. ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّ الْأَشْعَرِيّ , قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَعَلَّمَنَا سُنَّتَنَا وَبَيَّنَ لَنَا صَلَاتَنَا , فَقَالَ:" إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ، ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا , وَإِذَا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 , فَقُولُوا: آمِينَ يُجِبْكُمُ اللَّهُ، ثُمَّ إِذَا كَبَّرَ وَرَكَعَ فَكَبِّرُوا وَارْكَعُوا , فَإِنَّ الْإِمَامَ يَرْكَعُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ , قَالَ: نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَتِلْكَ بِتِلْكَ , وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ , فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ , فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ إِذَا كَبَّرَ وَسَجَدَ , فَكَبِّرُوا وَاسْجُدُوا , فَإِنَّ الْإِمَامَ يَسْجُدُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ , قَالَ: نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَتِلْكَ بِتِلْكَ , وَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَكُنْ مِنْ قَوْلِ أَحَدِكُمْ , أَنْ يَقُولَ: التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ , السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ , السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ , أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو آپ نے ہمیں ہمارے طریقے بتائے ، اور ہم سے ہماری نماز کے طریقے بیان کیے ، آپ نے فرمایا : ” جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اپنی صفوں کو درست کرو ، پھر تم میں سے کوئی تمہاری امامت کرے ، جب وہ اللہ اکبر کہے ، تو تم بھی اللہ اکبر کہو ، اور جب وہ ولا الضالين‏ کہے تو تم آمین کہو ، اللہ تمہاری اس کی ہوئی دعا کو قبول کرے گا ، پھر جب وہ اللہ اکبر کہے اور رکوع کرے ، تو تم بھی اللہ اکبر کہو اور رکوع کرو ، بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرے گا ، اور تم سے پہلے سر اٹھائے گا “ ، تو ادھر کی کمی ادھر سے پوری ہو جائے گی ، اور جب وہ سمع اللہ لمن حمده کہے تو تم اللہم ربنا لك الحمد ” اے اللہ ! ہمارے رب تیرے ہی لیے تمام حمد ہے “ کہو ، اس لیے کہ اللہ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کہلوا دیا ہے کہ اس نے اپنے حمد کرنے والے کی حمد سن لی ہے ، پھر جب وہ اللہ اکبر کہے اور سجدہ کرے ، تو تم بھی اللہ اکبر کہو اور سجدہ کرو ، بیشک امام تم سے پہلے سجدہ میں جائے گا ، اور تم سے پہلے سر اٹھائے گا “ ، تو ادھر کی کمی ادھر پوری ہو جائے گی ، اور جب وہ قعدہ میں ہو تو تم میں سے ہر ایک کو یہ کہنا چاہیئے : التحيات الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله ” تمام قولی ، فعلی ، اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں ، سلام ہو آپ پر اے نبی ! اور اللہ کی رحمت اور برکت آپ پر نازل ہو ، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر ، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1281]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 831 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1281
1279 1280 1281 1282 1283

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1180 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْ...
´عبدالرحمٰن بن اصم کہتے ہیں کہ` انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے...
#1181 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّا...
´مطرف بن عبداللہ کہتے ہیں کہ` علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی ، تو وہ ہر جھکنے اور اٹھنے میں اللہ اکبر کہتے تھ...
#1182 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ , وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , وَاللَّفْظُ لَه...
´ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دونوں رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے ، ا...
#1183 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَا...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے جب نماز میں داخل ...
#1184 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَ...
´سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ بنی عمرو بن عوف کے درمیان صلح کرانے گئے تھے کہ ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ