📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل (كتاب السهو) 🏷️ باب: باب: دوسری رکعت سے اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1180 Sunan an-Nasa'i 1180
کتاب #17: کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل
1: بَابُ : التَّكْبِيرِ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ
باب: دوسری رکعت سے اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصَمِّ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، عَنِ التَّكْبِيرِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: " يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ , وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ , وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ" , فَقَالَ حُطَيْمٌ عَمَّنْ تَحْفَظُ هَذَا , فَقَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ثُمَّ سَكَتَ , فَقَالَ لَهُ حُطَيْمٌ: وَعُثْمَانُ , قَالَ: وَعُثْمَانُ.
عبدالرحمٰن بن اصم کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا : اللہ اکبر کہے جب رکوع میں جائے ، اور جب سجدہ میں جائے ، اور جب سجدہ سے سر اٹھائے ، اور جب دوسری رکعت سے اٹھے ۔ حطیم نے پوچھا : آپ نے اسے کس سے سن کر یاد کیا ہے ، تو انہوں نے کہا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم سے ، پھر وہ خاموش ہو گئے ، تو حطیم نے ان سے کہا ، اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی ؟ انہوں نے کہا : اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1180]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 987)، مسند احمد 3/125، 132، 179، 251، 257، 262 (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #1180
1178 1179 1180 1181 1182

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1181 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ...
مطرف بن عبداللہ کہتے ہیں کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی ، تو وہ ہر جھکنے اور اٹھنے میں...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ