📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1133

Sunan an-Nasa'i Hadith 1133 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #16 📁 کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل (كتاب التطبيق) ← 🏷️ باب: سجدہ کی ایک اور دعا۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1133 Sunan an-Nasa'i 1133
کتاب #16: کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
73: بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ
🏷️ باب: سجدہ کی ایک اور دعا۔
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ، قال: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ حُمَيْدٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قُمْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَأَ فَاسْتَاكَ وَتَوَضَّأَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَبَدَأَ فَاسْتَفْتَحَ مِنَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ وَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ يَتَعَوَّذُ، ثُمَّ رَكَعَ فَمَكَثَ رَاكِعًا بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ: فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ، ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ رُكُوعِهِ يَقُولُ:" فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ، ثُمَّ قَرَأَ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ سُورَةً ثُمَّ سُورَةً فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ".
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اٹھا ، پہلے آپ نے مسواک کی ، پھر وضو کیا ، پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے ، تو آپ نے سورۃ البقرہ شروع کی ، آپ جب بھی کسی رحمت کی آیت سے گزرتے تو ٹھہرتے اور اللہ تعالیٰ سے اس پر رحمت کا سوال کرتے ، اور جب بھی عذاب کی کسی آیت سے گزرتے تو ٹھہرتے ، اور اس کے عذاب سے اس کی پناہ مانگتے ، پھر آپ نے رکوع کیا ، تو رکوع میں اپنے قیام کے بقدر ٹھہرے رہے ، آپ اپنے رکوع میں کہہ رہے تھے : سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة پھر آپ نے اپنے رکوع کے بقدر سجدہ کیا ، اور اپنے سجدے میں آپ کہہ رہے تھے : سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة ، پھر آپ نے دوسری رکعت میں سورۃ آل عمران پڑھی ، پھر ایک اور سورۃ پڑھی ، پھر ایک اور سورۃ پڑھی ، آپ نے اسی طرح کیا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1133]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1050 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1133
1131 1132 1133 1134 1135

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1030 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، ...
´علقمہ اور اسود سے روایت ہے کہ` وہ دونوں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے گھر میں تھے ، تو انہوں نے پوچھا : ک...
#1031 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الرُّبَاطِيُّ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الل...
´اسود اور علقمہ کہتے ہیں کہ` ہم نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے گھر میں نماز پڑھی ، وہ ہمارے درمیان کھڑے ...
#1032 أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ ، قال: أَنْبَأَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَن...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز سکھائی ، آپ کھڑے ہوئے اور آپ نے ال...
#1033 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ...
´مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ` میں نے اپنے والد ( سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) کے پہلو میں نماز پڑھی ، میں نے رکوع میں اپنے...
#1034 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَب...
´مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ` میں نے رکوع کیا ، تو اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر کے اپنے دونوں گھٹن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ