سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 936
Sunan Ibn Majah 936
کتاب #6: کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
35: بَابُ : الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ
باب: بارش کی رات میں باجماعت نماز کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، قَالَ: خَرَجْتُ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ، فَلَمَّا رَجَعْتُ اسْتَفْتَحْتُ، فَقَالَ أَبِي : مَنْ هَذَا؟، قَالَ: أَبُو الْمَلِيحِ، قَالَ: " لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَأَصَابَتْنَا سَمَاءٌ لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا، فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ".
ابوملیح کہتے ہیں کہ میں بارش والی رات میں ( گھر سے ) نکلا ، جب واپس آیا تو میں نے دروازہ کھلوایا ، میرے والد ( اسامہ بن عمیر ھذلی رضی اللہ عنہ ) نے اندر سے پوچھا : کون ؟ میں نے جواب دیا : ابوالملیح ، انہوں نے کہا : ہم نے دیکھا کہ ہم حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے ، اور بارش ہونے لگی اور ہمارے جوتوں کے تلے بھی نہ بھیگے ، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا : «صلوا في رحالكم» ” اپنے اپنے ٹھکانوں پر نماز پڑھ لو “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 936]
💡 وضاحت:
۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جماعت میں حاضر ہونا معاف کر دیا تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الصلاة 213 (1057، 1058)، سنن النسائی/الإمامة 51 (855)، (تحفة الأشراف: 133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/74، 75) (صحیح)