سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4280
Sunan Ibn Majah 4280
کتاب #38: کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
33: بَابُ : ذِكْرِ الْبَعْثِ
باب: حشر کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق , حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغِيرَةِ , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ بْنِ الْعُتْوَارِيِّ أَحَدِ بَنِي لَيْثٍ , قَالَ: وَكَانَ فِي حَجْرِ أَبِي سَعِيدٍ , قَالَ: سَمِعْتُهُ يَعْنِي: أَبَا سَعِيدٍ , يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " يُوضَعُ الصِّرَاطُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ جَهَنَّمَ , عَلَى حَسَكٍ كَحَسَكِ السَّعْدَانِ , ثُمَّ يَسْتَجِيزُ النَّاسُ , فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ وَمَخْدُوجٌ بِهِ , ثُمَّ نَاجٍ وَمُحْتَبَسٌ بِهِ , وَمَنْكُوسٌ فِيهَا".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پل صراط جہنم کے دونوں کناروں پر رکھا جائے گا ، اس پر سعدان کے کانٹوں کی طرح کانٹے ہوں گے ، پھر لوگ اس پر سے گزرنا شروع کریں گے ، تو بعض لوگ صحیح سلامت گزر جائیں گے ، بعض کے کچھ اعضاء کٹ کر جہنم میں گر پڑیں گے ، پھر نجات پائیں گے ، بعض اسی پر اٹکے رہیں گے ، اور بعض اوندھے منہ جہنم میں گریں گے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 4280]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4068، ومصباح الزجاجة: 1530)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان 81 (283)، مسند احمد (2/293، 3/11، 17) (صحیح)