سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4276
Sunan Ibn Majah 4276
کتاب #38: کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
33: بَابُ : ذِكْرِ الْبَعْثِ
باب: حشر کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ , عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ , عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , عَنْ الْقَاسِمِ , قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: " حُفَاةً عُرَاةً" , قُلْتُ: وَالنِّسَاءُ؟ قَالَ: " وَالنِّسَاءُ" , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَمَا يُسْتَحْيَا , قَالَ: " يَا عَائِشَةُ , الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! لوگ قیامت کے دن کیسے اٹھائے جائیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ننگے پاؤں ، ننگے بدن “ ، میں نے کہا : عورتیں بھی اسی طرح ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورتیں بھی “ ، میں نے کہا : اللہ کے رسول ! پھر شرم نہیں آئے گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عائشہ ! معاملہ اتنا سخت ہو گا کہ ( کوئی ) ایک دوسرے کی طرف نہ دیکھے گا “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 4276]
💡 وضاحت:
۱؎: اپنی جان بچانے کی فکر ہو گی ایسے وقت میں بدنظری کیسی۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الرقاق 45 (6527)، صحیح مسلم/الجنة 14 (2859)، سنن النسائی/الجنائز 118 (2086)، (تحفة الأشراف: 17461)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/53، 90) (صحیح)