سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3910
Sunan Ibn Majah 3910
کتاب #36: کتاب: خواب کی تعبیر سے متعلق احکام و مسائل
4: بَابُ : مَنْ رَأَى رُؤْيَا يَكْرَهُهَا
باب: ناپسندیدہ اور برا خواب دیکھنے پر کیا کرے؟
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ الْعُمَرِيِّ , عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَهُهَا , فَلْيَتَحَوَّلْ وَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا , وَلْيَسْأَلِ اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا , وَلْيَتَعَوَّذْ مِنْ شَرِّهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کروٹ بدل لے ، اور اپنے بائیں طرف تین بار تھوکے ، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کی بھلائی کا سوال کرے ، اور اس کی برائی سے پناہ مانگے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3910]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12971، ومصباح الزجاجة: 1368)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/364) (صحیح) (سند میں عبد اللہ بن عمر العمری ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے)