سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3909
Sunan Ibn Majah 3909
کتاب #36: کتاب: خواب کی تعبیر سے متعلق احکام و مسائل
4: بَابُ : مَنْ رَأَى رُؤْيَا يَكْرَهُهَا
باب: ناپسندیدہ اور برا خواب دیکھنے پر کیا کرے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ , حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ , عَنْ أَبِي قَتَادَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ , وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ , فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ , فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا , وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ثَلَاثًا , وَلْيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سچا خواب اللہ کی طرف سے ہے ، اور برا خواب شیطان کی طرف سے ، پس اگر تم میں سے کوئی نا پسندیدہ خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب تین بار تھوکے ، اور شیطان مردود سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے ، اور جس پہلو پر تھا اسے بدل لے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3909]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/بدء الخلق 11 (3292)، التعبیر 3 (6984)، صحیح مسلم/الرؤیا (2661)، سنن ابی داود/الأدب 96 (5021)، سنن الترمذی/الرویا5 (2277)، (تحفة الأشراف: 12135)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الرؤیا 1 (4)، مسند احمد (5/296، 303، 304، 305، 309)، سنن الدارمی/الرؤیا 5 (2187) (صحیح)