سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3876
Sunan Ibn Majah 3876
کتاب #35: کتاب: دعا کے فضائل و آداب اور احکام و مسائل
15: بَابُ : مَا يَدْعُو بِهِ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ
باب: بستر پر لیٹتے وقت کیا دعا پڑھے؟
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ لِرَجُلٍ: " إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ , أَوْ أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ , فَقُلْ: اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ , وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ , وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ , رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ , لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَأَ مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ , آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ , وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ , فَإِنْ مِتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ , مِتَّ عَلَى الْفِطْرَةِ , وَإِنْ أَصْبَحْتَ , أَصْبَحْتَ وَقَدْ أَصَبْتَ خَيْرًا كَثِيرًا".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا : ” جب تم سونے لگو یا اپنے بستر پر جاؤ تو یہ دعا پڑھا کرو : «اللهم أسلمت وجهي إليك وألجأت ظهري إليك وفوضت أمري إليك رغبة ورهبة إليك لا ملجأ ولا منجى منك إلا إليك آمنت بكتابك الذي أنزلت ونبيك الذي أرسلت» ” اے اللہ ! میں نے اپنا چہرہ ( یعنی نفس ) تجھ کو سونپ دیا ، اپنی پیٹھ تیرے سہارے پر لگا دی ، اور اپنا کام تیرے سپرد کر دیا ، امیدی ناامیدی کے ساتھ تیری ذات پر بھروسہ کیا ، سوائے تیرے سوا کہیں اور کوئی جائے پناہ اور جائے نجات نہیں ، میں تیری کتاب پر جسے تو نے نازل کیا ، اور تیرے نبی پر جسے تو نے بھیجا ایمان لایا ، پھر اگر تمہارا اس رات انتقال ہو گیا تو دین اسلام پر مرو گے ، اور اگر تم نے صبح کی تو تم خیر کثیر کے ساتھ صبح کرو گے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3876]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1852)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 75 (247)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 17 (2710)، سنن الترمذی/الدعوات 16 (3394)، مسند احمد (4/ 289، 298، 303)، سنن الدارمی/ الاستئذان 51 (2725) (صحیح)