سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3401
Sunan Ibn Majah 3401
کتاب #31: کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
13: بَابُ : النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الأَوْعِيَةِ
باب: شراب کے برتنوں میں نبیذ بنانے کی ممانعت۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ يُنْبَذَ فِي النَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمَةِ , وَقَالَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ نقیر ، مزفت ، دباء اور حنتمہ میں نبیذ تیار کی جائے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3401]
💡 وضاحت:
۱؎: نقیر: لکڑی کا برتن، مزفت: روغنی برتن، دباء: کدو کے تونبے کا برتن، حنتمہ: سبز روغنی گھڑا، ان برتنوں میں شراب بنا کرتی ہے ان میں نبیذ بنانے کی ممانعت اس خیال سے ہوئی ایسا نہ ہو نبیذ تیز ہو جائے، اور کوئی اس کو پی لے، اور ان برتنوں کو دیکھ کر شراب پینے کی خواہش پیدا ہو۔
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15093، ومصباح الزجاجة: 1178)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 6 (1992)، سنن ابی داود/الأشربة 7 (3693)، سنن النسائی/الأشربة 38 (5649)، موطا امام مالک/الأشربة 2 (6)، مسند احمد (2/414، 491) (حسن صحیح)