📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل (كتاب الأشربة) 🏷️ باب: باب: شراب پر دس طرح سے لعنت ہے۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3381 Sunan Ibn Majah 3381
کتاب #31: کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
6: بَابُ : لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلَى عَشَرَةِ أَوْجُهٍ
باب: شراب پر دس طرح سے لعنت ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ , عَنْ شَبِيبٍ , سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ , أَوْ حَدَّثَنِي أَنَسٌ , قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ عَشَرَةً: " عَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَالْمَعْصُورَةَ لَهُ , وَحَامِلَهَا , وَالْمَحْمُولَةَ لَهُ , وَبَائِعَهَا , وَالْمُبْاعَةَ لَهُ , وَسَاقِيَهَا , وَالْمُسْتَقَاةَ لَهُ , حَتَّى عَدَّ عَشَرَةً مِنْ هَذَا الضَّرْبِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس قسم کے لوگوں پر شراب کی وجہ سے لعنت فرمائی : ” اس کے نچوڑنے والے پر ، نچڑوانے والے پر ، اور اس پر جس کے لیے نچوڑی جائے ، اسے لے جانے والے پر ، اس شخص پر جس کے لیے لے جائی جائے ، بیچنے والے پر ، اس پر جس کو بیچی جائے ، پلانے والے پر اور اس پر جس کو پلائی جائے “ ، یہاں تک کہ دسوں کو آپ نے گن کر اس طرح بتایا ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3381]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/البیوع 59 (1295)، (تحفة الأشراف: 900)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/316، 2/97) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #3381
3379 3380 3381 3382 3383

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3380 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل , قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , حَدّ...
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شراب دس طرح سے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ