سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3331
Sunan Ibn Majah 3331
کتاب #30: کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
41: بَابُ : النَّهْيِ عَنْ قِرَانِ التَّمْرِ
باب: دو دو تین تین کھجوریں ایک ساتھ کھانے کی ممانعت۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ , سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ يَقْرِنَ الرَّجُلُ بَيْنَ التَّمْرَتَيْنِ حَتَّى يَسْتَأْذِنَ أَصْحَابَهُ".
جبلہ بن سحیم سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی دو دو کھجوریں ملا کر کھائے ، یہاں تک کہ وہ اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3331]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/المظالم 14 (2455)، الشرکة 4 (2489)، صحیح مسلم/الأشربة 25 (2045)، سنن ابی داود/الأطعمة 44 (3834)، سنن الترمذی/الأطعمة 16 (1814)، (تحفة الأشراف: 6667)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/7، 44، 36، 60، 74، 81، 103، 131)، سنن الدارمی/الأطعمة 25 (2103) (صحیح)