سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3117
Sunan Ibn Majah 3117
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
106: . بَابُ : صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ
باب: مکہ میں صیام رمضان کے ثواب کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ فَصَامَ وَقَامَ مِنْهُ مَا تَيَسَّرَ لَهُ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِائَةَ أَلْفِ شَهْرِ رَمَضَانَ فِيمَا سِوَاهَا، وَكَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ، وَكُلِّ لَيْلَةٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ، وَكُلِّ يَوْمٍ حُمْلَانَ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَفِي كُلِّ يَوْمٍ حَسَنَةً، وَفِي كُلِّ لَيْلَةٍ حَسَنَةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو مکہ میں ماہ رمضان پائے پھر روزے رکھے ، اور قیام کرے جتنا اس سے ہو سکے ، تو اللہ اس کے لیے دوسرے شہروں کے ایک لاکھ رمضان کے مہینہ کا ثواب لکھے گا ، اور ہر دن کے بدلہ ایک غلام آزاد کرنے ، اور ہر رات کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ، اور ہر دن کے بدلے ایک گھوڑے کا جو اللہ کی راہ ( جہاد ) میں سواری کے لیے دیا گیا ہو ، ہر دن اور ہر رات کے بدلے ایک ایک نیکی لکھے گا “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3117]
قال الشيخ الألباني:
موضوع
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف جدًا ¤ عبدالرحيم بن زيد العمي وأبوه مجروحان ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 488
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5508، ومصباح الزجاجة: 1080) (موضوع) (سند میں عبدالرحیم متروک اور ان کے والد ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 237)