سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3088
Sunan Ibn Majah 3088
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
91: بَابُ : مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ
باب: محرم کو کون سا جانور قتل کرنا جائز ہے؟
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ، أَوْ قَالَ فِي قَتْلِهِنَّ وَهُوَ حَرَامٌ: الْعَقْرَبُ، وَالْغُرَابُ، وَالْحُدَأَةُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانچ قسم کے جانور ہیں جنہیں احرام کی حالت میں مارنے میں گناہ نہیں : بچھو ، کوا ، چیل ، چوہیا اور کاٹ کھانے والا کتا “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3088]
💡 وضاحت:
۱؎: علماء نے اس پر اور موذی جانوروں کو قیاس کیا ہے، جیسے چھچھوندر اور کاٹنے والے زہریلے کیڑے،اور پھاڑنے والے درندے جیسے شیر یا بھیڑیا یا ریچھ وغیرہ۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الحج 9 (1199)، (تحفة الأشراف: 7946)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/جزاء الصید 7 (1826)، بدء الخلق 16 (3315)، سنن ابی داود/الحج 40 (1846)، سنن النسائی/الحج 88 (2838)، موطا امام مالک/الحج 28 (88)، حم2/8، 32، 37، 48، 50، 52، 54، 57، 65، 77، سنن الدارمی/المناسک 19 (1857) (صحیح)