سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3048
Sunan Ibn Majah 3048
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
73: بَابُ : الذَّبْحِ
باب: ذبح کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ، وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ، وَكُلُّ الْمُزْدَلِفَةِ مَوْقِفٌ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پورا منیٰ قربانی کی جگہ ہے ، اور مکہ کی سب گلیاں راستے ، قربانی کی جگہیں ہیں ، پورا عرفات اور پورا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3048]
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/المناسک 65 (1937)، (تحفة الأشراف: 2397)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/326)، سنن الدارمی/المناسک 50 (1921) (حسن صحیح)