سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3043
Sunan Ibn Majah 3043
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
71: بَابُ : الْحَلْقِ
باب: حلق (سر منڈانے) کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، ثَلَاثًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ: " وَالْمُقَصِّرِينَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سر منڈانے والوں کو بخش دے “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اور بال کتروانے والوں کو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سر منڈانے والوں کو بخش دے “ ، آپ نے یہ تین بار فرمایا : تو لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اور بال کتروانے والوں کو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اور بال کتروانے والوں کو بھی “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3043]
💡 وضاحت:
۱؎: حدیث سے معلوم ہوا کہ سر منڈانا کتروانے سے افضل ہے کیونکہ سر منڈوانے والوں کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار دعا کی، اور بال کتروانے والوں کے لیے ایک بار اور وہ بھی آخر میں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الحج 127 (1728)، صحیح مسلم/الحج 55 (1302)، (تحفة الأشراف: 14904)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/231) (صحیح)