سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3035
Sunan Ibn Majah 3035
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
66: بَابُ : رَمْيِ الْجِمَارِ رَاكِبًا
باب: سوار ہو کر کنکریاں مارنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيِّ ، قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَهْبَاءَ لَا ضَرْبَ وَلَا طَرْدَ وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ".
قدامہ بن عبداللہ عامری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے یوم النحر کو جمرہ کو اپنی سرخ اور سفید اونٹنی پر سوار ہو کر کنکریاں ماریں ، اس وقت آپ نہ کسی کو مارتے ، اور نہ ہٹاتے تھے ، اور نہ یہی کہتے تھے کہ ہٹو ! ہٹو ! ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3035]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الحج 65 (903)، سنن النسائی/المناسک 220 (3063)، (تحفة الأشراف: 11077)، وقد أخرجہ: مسند احمد3/412، 413)، سنن الدارمی/المناسک 60 (1942) (صحیح)