سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2903
Sunan Ibn Majah 2903
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
9: بَابُ : الْحَجِّ عَنِ الْمَيِّتِ
باب: میت کی طرف سے حج کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ شُبْرُمَةُ؟"، قَالَ: قَرِيبٌ لِي، قَالَ: " هَلْ حَجَجْتَ قَطُّ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ: " فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ أحْجُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لبیک عن شبرمہ» ” حاضر ہوں شبرمہ کی طرف سے “ کہتے ہوئے سنا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” شبرمہ کون ہے “ ؟ اس نے بتایا : وہ میرا رشتہ دار ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” کیا تم نے کبھی حج کیا ہے “ ؟ اس نے کہا : نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو اس حج کو اپنی طرف سے کر لو ، پھر ( آئندہ ) شبرمہ کی طرف سے کرنا “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2903]
💡 وضاحت:
۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج دوسرے کی طرف سے نائب ہو کر کرنا جائز ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ اس سے پہلے خود اپنا فریضہ حج ادا کر چکا ہو۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/المناسک 26 (1811)، (تحفة الأشراف: 5564) (صحیح)