سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2901
Sunan Ibn Majah 2901
کتاب #26: کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
8: بَابُ : الْحَجُّ جِهَادُ النِّسَاءِ
باب: حج عورتوں کا جہاد ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ؟، قَالَ: " نَعَمْ، عَلَيْهِنَّ جِهَادٌ لَا قِتَالَ فِيهِ، الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا عورتوں پر بھی جہاد ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ، لیکن ان پر ایسا جہاد ہے جس میں لڑائی نہیں ہے اور وہ حج اور عمرہ ہے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2901]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الحج 4 (1520)، الجہاد 62 (2784، 2876) سنن النسائی/الحج 4 (2629)، (تحفة الأشراف: 17871)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/71، 76، 79 165) (صحیح)