📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 2802

Sunan Ibn Majah Hadith 2802 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #25 📁 کتاب: جہاد کے فضائل و احکام (كتاب الجهاد) ← 🏷️ باب: اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2802 Sunan Ibn Majah 2802
کتاب #25: کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
16: بَابُ : فَضْلِ الشَّهَادَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
🏷️ باب: اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وبشر بن آدم ، قَالُوا: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يَجِدُ الشَّهِيدُ مِنَ الْقَتْلِ إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مِنَ الْقَرْصَةِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شہید کو قتل سے اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی کہ تمہیں چیونٹی کاٹنے سے ہوتی ہے “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2802]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی بہت ہلکا اور خفیف صدمہ ہوتا ہے جس کا احساس نہیں ہوتا اور یہ ہلکا صدمہ بھی مرتے ہی جاتا رہتا ہے، پھر تو طرح طرح کے عیش اور آرام نصیب ہوتے ہیں، یہاں تک کہ دوبارہ مارے جانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے، یا اللہ! تو اپنے فضل و کرم سے موت کو ہم پر آسان کر دے کہ چیونٹی کے کاٹنے کی طرح بھی معلوم نہ ہو۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ ترمذي (1668) نسائي (3163) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 480
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/فضائل الجہاد 26 (1668)، سنن النسائی/الجہاد 35 (3163)، (تحفة الأشراف: 12861)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/297)، سنن الدارمی/الجہاد 17 (2452) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #2802
2800 2801 2802 2803 2804

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2798 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ ، ع...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شہیدوں کا ذکر آیا ، تو آپ نے فرمایا : ” زمین ش...
#2799 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي بَحِيرُ بْنُ سَ...
´مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کے یہاں شہید کے لیے چھ بھلا...
#2800 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرَ...
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب جنگ احد میں ( ان کے والد ) عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ قتل کر د...
#2801 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَب...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے اللہ تعالیٰ کے فرمان : «ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله أمواتا بل أ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ