سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2657
Sunan Ibn Majah 2657
کتاب #22: کتاب: دیت (خون بہا) کے احکام و مسائل
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ رَجُلًا عَلَى ذِرَاعِهِ فَنَزَعَ يَدَهُ، فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتُهُ فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبْطَلَهَا وَقَالَ:" يَقْضَمُ أَحَدُكُمْ كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کے بازو کو کاٹا ، اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا سامنے کا دانت گر گیا ، مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو باطل قرار دیا ، اور فرمایا : ” تم میں سے ایک ( دوسرے کے ہاتھ کو ) ایسے چباتا ہے جیسے اونٹ “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2657]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الدیات 18 (6892)، صحیح مسلم/القسامة 4 (1673)، سنن الترمذی/الدیات 20 (1416)، سنن النسائی/القسامة 14 (4763)، (تحفة الأشراف: 10823)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/427، 438، 430، 435)، سنن الدارمی/الدیات 18 (2421) (صحیح)