📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 کتاب: تجارت کے احکام و مسائل (كتاب التجارات) 🏷️ باب: باب: دھوکا دینا منع ہے۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2224 Sunan Ibn Majah 2224
کتاب #13: کتاب: تجارت کے احکام و مسائل
36: بَابُ : النَّهْيِ عَنِ الْغِشِّ
باب: دھوکا دینا منع ہے۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَإِذَا هُوَ مَغْشُوشٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو گیہوں ( غلہ ) بیچ رہا تھا ، آپ نے اپنا ہاتھ اس کے اندر ڈالا تو وہ «مغشوش» ( غیر خالص اور دھوکے والا گڑبڑ ) تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو دھوکہ فریب دے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2224]
💡 وضاحت:
۱؎: «مغشوش» : یعنی غیر خالص اور دھوکے والا یعنی گیہوں اندر سے گیلا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 52 (3452)، (تحفة الأشراف: 14022)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان 43 (102)، سنن الترمذی/البیوع 74 (1315)، مسند احمد (2/242) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #2224
2222 2223 2224 2225 2226

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2225 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِ...
ابوالحمراء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، آپ ایک شخص کے پاس...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ