سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1205
Sunan Ibn Majah 1205
کتاب #6: کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
130: . بَابُ : مَنْ صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا وَهُوَ سَاهٍ
باب: بھول کر ظہر پانچ رکعت پڑھ لے تو اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ خَمْسًا، فَقِيلَ لَهُ: أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَقِيلَ لَهُ: فَثَنَى رِجْلَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ".
عیاض نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے پوچھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر پانچ رکعت پڑھائی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کیا نماز میں اضافہ ہو گیا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا بات ہے ؟ “ آپ سے کہا گیا ( کہ آپ نے پانچ رکعت پڑھی ہے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں موڑا ، اور سہو کے دو سجدے کئے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1205]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
بخاري ومسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الصلاة 31 (401)، 32 (404)، السہو2 (1226)، الأیمان 15 (6671)، صحیح مسلم/المساجد 19 (572) سنن ابی داود/الصلاة 196 (1019)، سنن الترمذی/الصلاة 173 (392)، سنن النسائی/السہو26 (1255)، (تحفة الأشراف: 9411) وقد أخرجہ: مسند احمد (1/379، 429، 438، 376، 443، 465)، سنن الدارمی/الصلاة 175 (1539) (صحیح)