سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1183
Sunan Ibn Majah 1183
کتاب #6: کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ الْقُنُوتِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ: " كُنَّا نَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَبَعْدَهُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے نماز فجر میں دعائے قنوت کے متعلق پوچھا گیا کہ کب پڑھی جائے ؟ تو انہوں نے کہا : ہم رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دونوں طرح دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1183]
💡 وضاحت:
۱؎: محدثین نے اسی پر عمل کیا ہے، اور نماز فجر کی طرح وتر میں بھی یہ جائز رکھا ہے کہ خواہ رکوع سے پہلے قنوت پڑھے یا رکوع کے بعد، مگر رکوع کے بعد پڑھنے کی حدیثیں زیادہ قوی اور زیادہ صحیح ہیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 687 ومصباح الزجاجة: 418)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 126 (798)، صحیح مسلم/المساجد 54 (677)، سنن ابی داود/الصلاة 345 (1444)، سنن النسائی/التطبیق 27 (1072)، مسند احمد (3/217، 232)، سنن الدارمی/الصلاة 216 (1637) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے ملاحظہ ہو: 1243)