سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1004
Sunan Ibn Majah 1004
کتاب #6: کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
54: بَابُ : صَلاَةِ الرَّجُلِ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ
باب: صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنے کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ، فَأَوْقَفَنِي عَلَى شَيْخٍ بِالرَّقَّةِ يُقَالُ لَهُ: وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، فَقَالَ: " صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ".
ہلال بن یساف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ زیاد بن ابی الجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور رقہ کے ایک شیخ کے پاس مجھے لا کر کھڑا کیا ، جن کو وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا ، انہوں نے کہا : ایک شخص نے صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1004]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الصلاة 100 (682)، سنن الترمذی/الصلاة 56 (230، 231)، (تحفة الأشراف: 11738)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/227، 228)، سنن الدارمی/الصلاة 61 (1322) (صحیح)