📖 سنن أبي داود • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن أبي داود

Sunan Abi Dawud (سُنَنُ أَبِي دَاوُدَ)
📁 کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (كِتَاب الْأَطْعِمَةِ) 🏷️ باب: باب: کھانے کے وقت دونوں ہاتھ دھونے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن أبي داود حدیث نمبر: 3760 Sunan Abi Dawud 3760
کتاب #28: کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
11: باب فِي غَسْلِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الطَّعَامِ
باب: کھانے کے وقت دونوں ہاتھ دھونے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ، فَقُدِّمَ إِلَيْهِ طَعَامٌ، فَقَالُوا: أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ؟، فَقَالَ: إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے نکلے، تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، لوگوں نے عرض کیا: کیا ہم آپ کے پاس وضو کا پانی نہ لائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے وضو کرنے کا حکم صرف اس وقت دیا گیا ہے جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں ۱؎۔ [سنن ابي داود/حدیث: 3760]
💡 وضاحت:
۱؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرعی وضو کے وجوب کی نفی کی، نہ کہ مطلق وضو یعنی ہاتھ دھونے کی، اور اگر ہاتھ بھی نہ دھویا تو یہ صرف بیان جواز کے لئے تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح ¤ مشكوة المصابيح (4209) ¤ أخرجه الترمذي (1848 وسنده صحيح) والنسائي (132 وسنده صحيح)
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأطعمة 40 (1847)، سنن النسائی/الطہارة 101 (132)، (تحفة الأشراف: 5793)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض 31 (374)، مسند احمد (1/282، 359) (صحیح)
سنن أبي داود • حدیث #3760
3758 3759 3760 3761 3762
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ