سنن أبي داود حدیث نمبر: 1902
Sunan Abi Dawud 1902
کتاب #11: کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
56: باب أَمْرِ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ
باب: صفا اور مروہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنَ النَّاسِ"، فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ: أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ؟ قَالَ: لَا.
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا تو بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی، آپ کے ساتھ کچھ ایسے لوگ تھے جو آپ کو آڑ میں لیے ہوئے تھے، تو عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں۔ [سنن ابي داود/حدیث: 1902]
قال الشيخ الألباني:
صحيح خ ولـ م جملة الدخول فقط
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري (1600) صحيح مسلم (1332)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الحج 53 (1600)، سنن ابن ماجہ/المناسک 44 (2990)، (تحفة الأشراف: 5155، 5156)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 68 (1332)، مسند احمد (4/353، 355، 381)، سنن الدارمی/المناسک 77 (1963) (صحیح)