شمائل ترمذی حدیث نمبر: 42
Shamail al-Tirmidhi 42
کتاب #5: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کا بیان
4: بَابُ مَا جَاءَ فِي شَيْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
(چند سورتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوڑھا کر دیا)
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَرَاكَ قَدْ شِبْتَ، قَالَ: «قَدْ شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا»
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر بڑھاپا آ گیا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سورہ ہود اور اس کی بہنوں نے بوڑھا کر دیا۔“ [شمائل ترمذي/حدیث: 42]
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج:
حسن : المعجم الكبير للطبراني (123/22 ح317)، حلية الاولياء (350/4) اس روایت کی سند ابواسحاق کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن اس کا حسن لذاتہ شاہد بحوالہ المعجم الکبیر گزر چکا ہے۔ [ديكهئیے حديث سابق: 41]