صحيح مسلم حدیث نمبر: 1652
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 713
Sahih Muslim 1652
کتاب #6: مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ ، أَوْ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ "، قَالَ مُسْلِم: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى، يَقُولُ: كَتَبْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ كِتَابِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ يَحْيَى الْحِمَّانِيَّ ، يَقُولُ: وَأَبِي أُسَيْدٍ .
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: ہمیں سلیمان بن بلال نے ربیعہ بن عبدالرحمان سے خبر دی، انہوں نے عبدالملک بن سعید سے، اور انہوں نے حضرت ابوحمید رضی اللہ عنہ یا حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو کہے: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلے تو کہے: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔“ امام مسلم رحمہ اللہ نے کہا: میں نے یحییٰ بن یحییٰ سے سنا، وہ کہتے تھے، میں نے یہ حدیث سلیمان بن بلال کی کتاب سے لکھی ہے، انہوں نے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ یحییٰ (حمانی شک کے بغیر) ”و أبي أسيد اور ابواسید“ سے کہتے تھے۔ [صحيح مسلم/حدیث: 1652]