احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب وَمِنْ سُورَةِ طه
باب: سورۃ طہٰ سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3163
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا النضر بن شميل، اخبرنا صالح بن ابي الاخضر، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، قال: " لما قفل رسول الله صلى الله عليه وسلم من خيبر اسرى ليلة حتى ادركه الكرى اناخ فعرس، ثم قال: يا بلال، اكلا لنا الليلة، قال: فصلى بلال ثم تساند إلى راحلته مستقبل الفجر فغلبته عيناه فنام فلم يستيقظ احد منهم، وكان اولهم استيقاظا النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: اي بلال، فقال بلال: بابي انت يا رسول الله، اخذ بنفسي الذي اخذ بنفسك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اقتادوا ثم اناخ فتوضا فاقام الصلاة ثم صلى مثل صلاته للوقت في تمكث، ثم قال: واقم الصلاة لذكري سورة طه آية 14 "، قال: هذا حديث غير محفوظ رواه غير واحد من الحفاظ، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، ان النبي صلى الله عليه وسلم ولم يذكروا فيه عن ابي هريرة، وصالح بن ابي الاخضر يضعف في الحديث ضعفه يحيى بن سعيد القطان، وغيره من قبل حفظه.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے لوٹے، رات کا سفر اختیار کیا، چلتے چلتے آپ کو نیند آنے لگی (مجبور ہو کر) اونٹ بٹھایا اور قیام کیا، بلال رضی الله عنہ سے فرمایا: بلال! آج رات تم ہماری حفاظت و پہرہ داری کرو، ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: بلال نے (جاگنے کی صورت یہ کی کہ) نماز پڑھی، صبح ہونے کو تھی، طلوع فجر ہونے کا انتظار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کجاوے کی (ذرا سی) ٹیک لے لی، تو ان کی آنکھ لگ گئی، اور وہ سو گئے، پھر تو کوئی اٹھ نہ سکا، ان سب میں سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، آپ نے فرمایا: بلال! (یہ کیا ہوا؟) بلال نے عرض کیا: میرے باپ آپ پر قربان، مجھے بھی اسی چیز نے اپنی گرفت میں لے لیا جس نے آپ کو لیا، آپ نے فرمایا: یہاں سے اونٹوں کو آگے کھینچ کر لے چلو، پھر آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اونٹ بٹھائے، وضو کیا، نماز کھڑی کی اور ویسی ہی نماز پڑھی جیسی آپ اطمینان سے اپنے وقت پر پڑھی جانے والی نمازیں پڑھا کرتے تھے۔ پھر آپ نے آیت «أقم الصلاة لذكري» مجھے یاد کرنے کے لیے نماز پڑھو (طہٰ: ۱۴)، پڑھی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غیر محفوظ ہے، اسے کئی حافظان حدیث نے زہری سے، زہری نے سعید بن مسیب سے اور سعید بن مسیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، ان لوگوں نے اپنی روایتوں میں ابوہریرہ کا ذکر نہیں کیا ہے،
۲- صالح بن ابی الاخضر حدیث میں ضعیف قرار دیئے جاتے ہیں۔ انہیں یحییٰ بن سعید قطان وغیرہ نے حفظ کے تعلق سے ضعیف کہا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 13174) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (461 - 463) ، الإرواء (263)

Share this: