احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب وَمِنْ سُورَةِ الأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ
باب: سورۃ انبیاء سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3164
حدثنا عبد بن حميد، حدثنا الحسن بن موسى الاشيب بغدادي، حدثنا ابن لهيعة، عن دراج، عن ابي الهيثم، عن ابي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " الويل واد في جهنم يهوي فيه الكافر اربعين خريفا قبل ان يبلغ قعره ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه مرفوعا إلا من حديث ابن لهيعة.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ويل» جہنم کی ایک وادی ہے (اور اتنی گہری ہے کہ) جب کافر اس میں گرے گا تو اس کو تہہ تک پہنچنے سے پہلے گرنے میں چالیس سال لگ جائیں گے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم ابن لہیعہ کے سوا کسی اور کو نہیں جانتے کہ وہ اسے مرفوعاً روایت کرتا ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4062) (ضعیف) (سند میں ابن لھیعہ اور دراج دونوں ضعیف راوی ہیں)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث مولف ارشاد باری «ولكم الويل مما تصفون» (الأنبیاء: ۱۸) کی تفسیر میں لائے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (4 / 229) // ضعيف الجامع الصغير (6148) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3164) إسناده ضعيف / تقدم طرفه:2576

Share this: