احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

151: باب مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عِنْدَ النُّعَاسِ
باب: اونگھتے وقت نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 355
حدثنا هارون بن إسحاق الهمداني، حدثنا عبدة بن سليمان الكلابي، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا نعس احدكم وهو يصلي فليرقد حتى يذهب عنه النوم إن احدكم إذا صلى وهو ينعس لعله يذهب يستغفر فيسب نفسه "، قال: وفي الباب عن انس , وابي هريرة، قال ابو عيسى: حديث عائشة حديث حسن صحيح.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اونگھے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو سو جائے یہاں تک کہ اس سے نیند چلی جائے، اس لیے کہ تم میں سے کوئی جب نماز پڑھے اور اونگھ رہا ہو تو شاید وہ استغفار کرنا چاہتا ہو لیکن اپنے آپ کو گالیاں دے بیٹھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں انس اور ابوہریرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 53 (212)، صحیح مسلم/المسافرین 31 (786)، سنن ابی داود/ الصلاة 308 (1310)، سنن النسائی/الطہارة 117 (162)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 184 (1380)، (تحفة الأشراف: 17087)، مسند احمد (6/56، 202، 205، 259)، سنن الدارمی/الصلاة 107 (1423) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1370)

Share this: