احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: باب مَا جَاءَ إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً
باب: بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2844
حدثنا ابو سعيد الاشج، حدثنا يحيى بن عبد الملك بن ابي غنية، حدثني ابي، عن عاصم، عن زر، عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن من الشعر حكمة "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب من هذا الوجه إنما رفعه ابو سعيد الاشج، عن ابن ابي غنية، وروى غيره عن ابن ابي غنية هذا الحديث موقوفا، وقد روي هذا الحديث من غير هذا الوجه، عن عبد الله بن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم. وفي الباب، عن ابي بن كعب، وابن عباس، وعائشة، وبريدة، وكثير بن عبد الله، عن ابيه، عن جده.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9213) (حسن صحیح)

وضاحت: امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے،
۲- اسے ابوسعید اشج نے ابن ابی غنیہ کے واسطہ سے مرفوع روایت کیا ہے۔ اور ان کے سوا دوسرے لوگوں نے ابن ابی غنیہ کے واسطہ سے اسے موقوف روایت کیا ہے،
۳- یہ حدیث کئی سندوں سے عبداللہ بن مسعود کے واسطہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی گئی ہے،
۴- اس باب میں ابی بن کعب، ابن عباس، عائشہ، بریدہ، اور عمرو بن عوف مزنی رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: