احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب مَا جَاءَ مَا يُكْرَهُ مِنَ الْخَيْلِ
باب: ناپسندیدہ گھوڑوں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1698
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا سفيان، قال: حدثني سلم بن عبد الرحمن النخعي، عن ابي زرعة بن عمرو بن جرير، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم: " انه كره الشكال من الخيل "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، وقد رواه شعبة، عن عبد الله بن يزيد الخثعمي، عن ابي زرعة، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، نحوه، وابو زرعة بن عمرو بن جرير اسمه: هرم، حدثنا محمد بن حميد الرازي، حدثنا جرير، عن عمارة بن القعقاع، قال: قال لي إبراهيم النخعي، إذا حدثتني فحدثني عن ابي زرعة، فإنه حدثني مرة بحديث ثم سالته بعد ذلك بسنين، فما اخرم منه حرفا.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گھوڑوں میں سے «شکال» گھوڑا ناپسند تھا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- شعبہ نے عبداللہ بن یزید خثعمی سے، بسند «أبي زرعة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے، ابوزرعہ عمرو بن جریر کا نام ہرم ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 27 (1875)، سنن ابی داود/ الجہاد 46 (2547)، سنن النسائی/الخیل 4 (3596)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 14 (2790)، (تحفة الأشراف: 14890)، و مسند احمد (2/250، 436، 461، 476) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «شکال» اس گھوڑے کو کہتے ہیں: جس کے تین پیر سفید ہوں اور ایک دوسرے رنگ کا ہو یا جس کا ایک پیر سفید ہو اور باقی دوسرے رنگ کے ہوں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (7290)

Share this: